مذہبی خبریں

آج محفل نعت شہہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 19 اپریل۔ ( راست ) حبیب یوسف بن علی رفیع کی اطلاع کے بموجب بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیرسرپرستی الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 20 اپریل ، 22 رجب المرجب بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 12 بجے شب حبیب حسن بن یوسف رفیع کی رہائش گاہ واقع چندرائن گٹہ (بالاپور روڈ ) ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ جس میں حیدرآباد کے مشہور شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد اسلامک اسکالر شرکت فرمائیں گے۔ مزید معلومات 9985219559 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داعی محفل نے نعت خواں و باذوق سامعین سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔

 

ایم جی ایس کا تعارف اسلام کورس
حیدرآباد /19 اپریل ( راست ) مسلم گرلز اسوسی ایشن انڈیا کی جانب سے گرمائی تعطیلات میں اسکولس و کالجس کی طالبات اور تعلیم یافتہ خواتین میں اسلامی شعور کو بلند کرنے اور اخلاقی تعلیمات سے آراستہ کرنے کیلئے ایک کامیاب مختصر مدتی خصوصی ایک ماہ کا ’’ تعارف اسلام کورس ‘‘ بتاریخ 20 اپریل تا 20 مئی شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے 20علاقوں و مقامات پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کورس میں ایمانیات ، عبادات ، قرآن کریم ، سیرت النبی ﷺ حلال وحرام ، شریعت اسلامی ، تاریخ اسلام ، حقوق اللہ ، حقوق العباد ، فقہ ، اخلاق و آداب ، اسلام میں عورت کا مقام ، حجاب کی اہمیت امہات المونین صحابہ کرام و صحابیات انفرادی و اجتماعی معاملات جیسے 80 سے زائد اہم عنوانات پر اسلامی اسکالرس و پروفیشنل طالبات لکچررس دیں گے ۔ دلچسپی رکھنے والے والدین ، خواتین و طالبات سے گذارش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کورس میں شریک ہوکر مستفید ہوں ۔ رجسٹریشن فارمس ہیڈ آفس اور متعلقہ سنٹرس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966188822 ، 66632673 پر ربط کریں ۔