مذہبی خبریں

ہر صاحب نصاف کی جانب سے قربانی واجب
عیدالاضحی کے موقع پر علماء کرام کا خطاب
شمس آباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) عیدالاضحی سے ایک رات قبل سے مسلسل بارش کی وجہ سے عیدگاہ شمس آباد میں عیدالاضحی کی نماز ادا نہیں کی گئی ۔ قطب شاہی مسجد بس اسٹانڈ شمس آباد میں مولانا سید مصطفی علی صوفی قادری خطیب عیدگاہ شمس آباد نے امامت و خطابت کے فرائض انجام دئے ۔ مولانا نے ا پنی خطابت میں قربانی کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر صاحب نصاب کی جانب سے ایک بکرے کی قربانی واجب ہے ا۔ مولانا نے کہا کہ اللہ کو قربانی بے حد پسند ہے ۔ مولانا نے مسلمانوں کی عالم اسلام میں سربلندی اور حفاطت کیلئے دعاء کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے پنجوقتہ نماز کی پابندی کی تلقین کی ۔ جامع مسجد شمس آباد میں محمد عبدالقیوم نے امامت و خطابت کرتے ہوئے قربانی کے فضائل پر روشنی ڈالی ۔ مسجد عائشہ فاضل گلی شمس آباد میں سید مظہر الدین نے قربانی کے فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے خطابت کیں اور حافظ محمد فہیم خان نے امامت کے فرائض انجام دئے ۔ مسجد رفیع داور سعادت کالونی شمس آباد میں مولانا محمد عبداللہ قاسمی نے امامت و خطابت کیں ۔ جامع مسجد نرکھوڈہ میں مولانا محمد سیف اللہ نے امامت و خطابت کیں ۔ اس موقع پر محمد عبدالمقیت پٹیل ، مرزا مظہر علی بیگ ، مرزا غوث علی بیگ ، محمد عبدالحاجی ، خواجہ حسین ، جعفر علی بیگ وغیرہ موجود تھے ۔ جامع مسجد پالماکول میں مولانا واحد علی شاہ نے امامت و خطابات کیں ۔ محمد غوث پاشاہ ، محمد اقبال ، محمد آصف ، سید مقبول ، محمد سلطان ، سید جہانگیر وغیرہ موجود تھے ۔  جامع مسجد تونڈپلی میں محمد عبدالکلیم نے امامت و خطابت کیں ۔ اس موقع پر محمد رفیق ، محمد ذاکر ، محمد تقی ، محمد شفیع کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

 

مذہب اسلام میں دیگر مذہب کے بھی حقوق : مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں تمام مسلما نوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بقول حضر ت سیدنا علی کرم اللہ و جہ ’’عید اُسکی نہیں جس نے نئے کپڑے پہن لیئے بلکہ عید اُسکی ہے جس سے کوئی بُرا فعل یا گناہ سرزد نہ ہُوا ہو‘‘’’یعنی عید اُسکی ہے جس نے خدا کی خوشنودی حاصل کی اور جو اپنوں کے علاوہ غیروں سے بھی حُسن ِ سُلوک سے پیش آئے ۔ مذہب اِسلام نے مسلمانوں کو دوسروں کے ساتھ بھی مل جُلکر زندگی گزارنے کی تعلیم دی ہے یادرکھیں کہ حقوق العباد میں ہندومسلم سکھ عیسائی سب ہی کے حقوق شامل ہیں اور عید کی تقریب تو مسلمانوں کی انفرادیت واجتماعیت کی آئینہ دار ہے اور وہ اِس محل پر یکّہ وتنہا نہیں رہ سکتا اُسے توبس ایک ہی تاثر دیا گیا ہے۔
حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو         چلوتو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
یعنی جہاں تک ہوسکے وہ اپنے ایثارو انکسار سے اپنوں اور بیگانوں کے کام آتا رہے اور’’ یہی عید کا اصل پیگام ہے‘‘
مثردئہ عید ہے گُلشن ِعالمِ میں بہار    نغمہء عیش سے ہے بزم جہاں میں رونق

 

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا شاہ ظلال الرحمن درس قرآن مجید دیں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 15 ستمبر جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

 

پانچ روزہ مناسک حج کی پرسکون و بحفاظت تکمیل
شاہ سلمان کی راست نگرانی میں موثر انتظامات ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا
مکہ مکرمہ ۔ 14 ۔ ستمبر : ( شجاعت علی ) : اقطاع عالم کے 18,62,909 مسلمانوں نے آج مناسب حج کی تکمیل کی ۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نگرانی میں حج 2016 کے انتظامات بحسن و خوبی انجام دئیے گئے ۔ اس سال کی خاص بات یہ رہی کہ غیر معمولی موثر انتظامات کے سبب کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ غیر قانونی طور پر حج ادا کرنے والے افراد کو سختی کے ساتھ روکا گیا ۔ اس سال 5,37,537 مقامی افراد کو بھی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی ۔ مقامی انتظامیہ نے حجاج کرام کو ممکنہ سہولت پہونچائی ۔ بالخصوص انہیں موسم گرما کی شدت سے بچانے کے لیے پانی کے چھکڑاؤ کے ذریعہ راحت پہونچائی گئی ۔ وادی منیٰ میں آج شیطان کو کنکریاں مار کر واپسی کے موقع پر موسم کافی خوشگوار ہوگیا تھا ۔ ٹھنڈی ہواؤں نے حجاج کو گرمی سے راحت پہونچائی ۔ شاہ سلمان نے حج بیت اللہ کے کامیاب انصرام پر اللہ کا شکریہ ادا کیا ۔ دونوں تلگو ریاستوں اے پی و تلنگانہ اور بالخصوص شہر حیدرآباد کے تمام عازمین نے پورے خشوع و خضوع کے ساتھ دعا اور عبادات کا اہتمام کیا اور حج کے پرسکون و اطمینان بخش اختتام پر بارگاہ خداوندی میں شکر بجالایا ۔۔