ٹوکیو 2020ء کی بولی میں رشوت کا رول نہیں : جاپان کی انکوائری

ٹوکیو ، یکم سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی عہدیداروں کی جانب سے باقاعدہ انکوائری میں کوئی رشوت خوری کا ثبوت نہیں ملا جبکہ 2020ء اولمپکس کی میزبانی کیلئے ٹوکیو کی کامیابی بولی کے دوران 2 ملین امریکی ڈالر کی ادائیگی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ فرانس کے پراسکیوٹرز نے مئی میں کہا تھا کہ وہ سنگاپور نشین ایک کنسلٹنسی فرم کو 2.8 ملین سنگاپور ڈالر (1.8 ملین یورو، 2 ملین امریکی ڈالر) ادائیگی کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اس کے چند روز بعد جاپانیز اولمپک کمیٹی نے تین وکلا کا تحقیقاتی پیانل تشکیل دیا کہ اس ادائیگی کاجائزہ لیا جائے، جس کا تعلق داغ دار سابق سربراہ ورلڈ اتھلیٹکس لامین دیاک کے فرزند سے بتایا گیا ہے۔