سائوتھ ایشین گیمس فروری میں

گوہاٹی۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سائوتھ ایشین گیمس 6 تا 16 فروری 2016 گوہاٹی اور شیلانگ میں منعقد ہوں گے۔میزبان ہندوستان کے بشمول 8 ممالک ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ انڈین اولمپک اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری راجیو مہتا نے بتایا کہ جملہ 25 شعبوں بشمول نشانہ بازی، باسکٹ بال، باکسنگ، بیاڈ منٹن، کبڈی، کھوکھو، تیراکی، ٹیبل ٹینس اور ٹیک وونڈو میں یہ مقابلے ہورہے ہیں جن میں 17 گوہاٹی اور مابقی 8 میگھالیہ میں ہوں گے۔ تقریباً 4 ہزار اتھلیٹس اور عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔