700 نئے سیارے دریافت

نیویارک ، 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خلائی ادارہ ناسا نے نظام شمسی سے باہر سات سو سے زائد نئے سیارے دریافت کئے ہیں۔ ناسا کے ماہرین نے خلائی دوربین کیپلر سے حاصل کردہ معلومات کے تجزیے سے نظام شمسی سے باہر 715 نئے سیاروں کی نشاندہی کی ہے۔ ان سیاروں میں سے 95 فیصد نظام شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون سے چھوٹے ہیں۔

فلپائن میں بجلی کا طویل ترین بحران
منیلا۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن میں سیاسی بحران اور پرتشدد مظاہروں کے بعد بجلی کے طویل ترین بحران نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہے، لاکھوں کی تعداد میں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی فلپائن جس کا شمار ملک کے ایک تہائی حصے کے طور پر ہوتا ہے، گزشتہ دو روز سے مسلسل بجلی سے محروم ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کا بحران گرڈ اسٹیشن میں اچانک پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث ہوا ہے۔ اس بحران کے باعث ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔