6000 Schools in Hyderabad حیدرآباد میں اسکولس

نیا سال 2014 ء کا آغاز ہوا اس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے معیاری اور نامور اسکولس میں داخلے بھی شروع ہوگئے ۔ حیدرآباد شہر کا شمار ملک کے بڑوں شہروں میں ہوتا ہے ۔ حیدرآباد / سکندرآباد اور اس کے مضافات کو ملا کر گریٹر حیدرآباد بنا ہوا ہے ۔ اس طرح حیدرآباد ہندوستان کے چار میٹرو شہروں کے بعد پانچواں بڑا شہر ہے ۔ اس وقت حیدرآباد کے شہری حدود میں 6 ہزار اسکولس پرائیویٹ سکٹر میں قائم ہیں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے کے آغاز کے وقت داخلہ فیس میں 30 فیصد تا 50 فیصد کا اضافہ کیا گیا اس ضمن میں معیاری انٹرنیشنل اور کارپوریٹ اسکولس کی فیس کا جو سالانہ 40 ہزار روپئے سے زیادہ سے زیادہ چار لاکھ روپئے تک ہے ۔

جدول میں چند اسکولس کی فیس کو پیش کیا جارہا ہے ۔ حکومت ، محکمہ تعلیمات ہر سال فیس کا ڈھانچہ School Fee Structure کو مقرر کرتی ہے لیکن اس پر عمل آوری نہیں ہوتی اسکولس کے سرپرستوں کی کمیٹیاں ہیں جو نمائندگیاں کرتی ہیں ۔ اعلی سطح تک رسائی ہوتی ہیں لیکن یہ بات ہر سال نمایاں طور پر سامنے آرہی ہے کہ حکومت کے پاس اسکول فیس کیلئے کوئی رہنمایانہ خطوط Guide Line قطعی طور پر نہیں ہیں اس ضمن میں HSPA حیدرآباد اسکولس پیرنٹ اسوسی ایشن ایک نمائندہ اولیائے طلبہ کی تنظیم ہے ۔ اس اسوسی ایشن کا ماننا ہیکہ نہ ہی اسکول انتظامیہ نہ ہی محکمہ تعلیمات اولیائے طلباء کو فیصلہ سازی کیلئے شامل نہیں کرتا اور ان مشورے حاصل نہیں کرتا ۔ Parent جو اسکول کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں ۔ کسی بھی قسم کے فیصلہ کیلئے نہیں شامل کئے جاتے ۔ حکومت Parent کمیٹی کو نہ صرف مسلمہ قرار دیں بلکہ ان کو فیصلہ سازی کیلئے بھی شامل کریں ۔ HSPA کے عہدیداران اس ضمن میں بارہا کوشش کرچکے ہیں ۔

حیدرآباد میں پانچ قسم کے اسکولس 6 ہزار سے زائد
حیدرآباد میں اس وقت 6 ہزار اسکولس چل ر ہے ہیں جو الگ الگ نصاب کے تحت اور مختلف زمرہ جات میں ہیں پانچ قسم کے نصاب میں ریاستی سطح کا بورڈ ( اسٹیٹ بورڈ ) مرکز کا بورڈ CBSE ، ICSE ، انٹرنیشنل نصاب میں IB اور IGCSE ، CEB ہیں ۔ پہلا زمرہ میں اسٹیٹ بورڈ کے اسکولس ڈی ای او کے تحت چلتے ہیں ۔ کارپوریٹ اسکولس اسٹیٹ بورڈ کے تحت نصاب پڑھارہے ہیں لیکن ان کی فیس کو دیکھا جائے تو 40 ، 60 ہزار سے لے کر لگ بھگ ایک لاکھ روپئے تک ہے ۔ کارپوریٹ کانسپٹ اسکول ، اولمپیاڈ اسکول ، ٹکنور اسکول ، ای ٹکنو اسکولس اور ٹائلٹ اسکول ، اپنے گروپ کے ساتھ نام لگاکر مدارس چلارہے ہیں ۔ آندھراپردیش کے گروپ اسکولس میں نارائنا ، سری چینیا ، رویندرا بھارتی ، بھاشیم ، کاکتیہ ، ڈاکٹر کے کے آر گوتم ، گوتم گروپ ، کرشنا وینی ، سری کرشنا وینی جیسے گروپ ریاستی نصاب کے ہیں جبکہ CBSE نصاب میں DPS سوسائٹی کے پانچ اسکولس حیدرآباد میں ہیں ۔ کیندرودیالیہ سکھنتن کے اسکولس مرکزی حکومت کے تحت سرکاری اسکولس CBSE نصاب میں ہیں ۔ انٹرنیشنل نصاب کے تحت جو اسکولس حیدرآباد میں ہیں ان میں اوکیرج انٹرنیشنل اسکول DRS انٹرنیشنل اسکول ، سری ندی ، سچترا ، سری انٹرنیشنل اسکول کے علاوہ جین انٹرنیشنل گروپ کے تحت کیمبرج نصاب پڑھایا جاتا ہے ۔ اسکول میں داخلہ کیلئے ڈونیشن ، کپاٹیشن فیس الگ بات ہے ۔ اب صرف سالانہ فیس پر نظر ڈالی جائے تو یہ ہزاروں سے بڑھ کر لاکھ اور لاکھوں کو پہنچ چکی ہے ۔

سالانہ فیس میں 10 فیصد کے بجائے 30 تا 50 فیصد کا اضافہ
اب سالانہ فیس کو آپ نے جدول میں ملاحظہ کیا اب ان میں کم از کم اضافہ کو سرپرست برداشت کرسکتے ہیں لیکن ان میں 30 تا 50 فیصد تک اضافہ کا امکان ہے ۔ جس طرح اولیا نے طلبہ کی اسوسی ایشن ہے ۔ اس طرح اے پی پرائیویٹ مسلمہ اسکولس مینجمنٹ اسوسی ایشن نے اسکولس فیس سے متعلق حکومت کے سرکاری احکامات جی او ایم ایس نمبر 1 کے حوالہ سے کہا کہ حکومت نے اس ضمن میں فیس کے تعین کیلئے جی او جاری کیا پھر سال 2008 ء میں GOMS NO 91 میں اسکول کی سالانہ فیس کو 12 ہزار روپئے تک حد مقرر کرتے ہوئے اس میں اضافہ کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایات دی ، لیکن اس اسوسی ایشن کا یہ ماننا ہیکہ سرکاری احکامات صرف کاغذ پر ہوتے ہیں ۔ ان پر عمل ندار ہے ۔ حکومت اگر واقعی سنجیدہ ہو تو اس کیلئے قانون سازی کریں صرف احکامات جاری کرنے سے عمل آوری نہیں ہوتی ۔ اب نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل حکومت محکمہ تعلیمات کے ذمہ دار عہدیداران اور ماہرین تعلیم اور سماج کے ذی اثر حضرات اس ضمن میں متحدہ طور پر کوئی قدم اٹھائے تو اس سے ثمرآور نتائج برآمد ہونگے اور قابل عمل کام ہوگا ورنہ عمل مشکل ہے۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری اہلیتی امتحان
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے اہلیتی امتحان ماہ اپریل 2014 ء میں رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد اہل ہیں ۔ فارم اور فیس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ داخلے کے بعد ہر اتوار کو رابطہ کلاسس ہوگی ۔ ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو ہے ۔ داخلہ کی معلومات ، رہبری کیلئے امیدوار ایم آئی جی ایس جلو خانہ لاڈ بازار پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔