26,395 Govt-Jobs

ایم اے حمید

ریاستی محکمہ جات میں تقررات
ریاست آندھراپردیش میں الیکشن سے قبل مختلف سرکاری محکمہ جات میں 26,395 مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کیلئے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے سبز جھنڈی دکھائی ہے اور امکان ہیکہ تقررات کیلئے پوری سنجیدگی کے ساتھ عملی اقدامات کئے جائینگے ۔ نوجوان متلاشیان روزگار کیلئے حکومت الیکشن سے قبل یہ تحفہ دینا چاہتی ہے ۔ اب 26,395 جائیدادوں کی جو تعداد مختلف محکمہ جات میں بتائی گئی ہیں اس کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہیں ۔
سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ 989 Post
محکمہ بیاک ورڈ کلاس ویلفیر 641 Post
ہوم محکمہ 52 Post
Law 40 Post
آر ٹی سی کنڈکٹرس 9920 Post
آر ٹی سی ڈرائیورس 14,657 Post
محکمہ کمرشیل لینڈ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے تحت
VRO کے 1075 اور VRA کے 3905 جائیدادوں کیلئے اعلان ہوچکا ہے ۔ اور تقررات کیلئے تحریری مسابقتی امتحان 2 فبروری کو رکھا گیا ہے اس کیلئے محکمہ ریونیو کے تمام تر تیاری مکمل کرلی ہے اور 5980 پوسٹ کیلئے 14 لاکھ 14 ہزار امیدواروں نے فارم داخل کئے ہیں ۔

12 لاکھ گریجویٹ بے روزگار
اس وقت ملازمت کے حصول کیلئے ریاستی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 12 لاکھ امیدواروں ایسے ہیں جنہوں نے اپنی گریجویشن کی تکمیل کرلی ہے اور اب روزگار کے متلاشی ہیں اس کے علاوہ 27 فیصد جائیدادیں ایسے زمرہ میں مخلوعہ ہیں جو وظیفہ کی وجہ خالی ہیں اور وظیفہ کے بعد ان جائیدادوں پر تاحال بھرتی نہیں ہوسکی ۔

DSC ڈسٹرکٹ سلکشن کمیٹی
سرکاری ملازمت کیلئے سب سے اہم مقامی Local زمرہ ہوتا ہے اور وہ ضلع واری اساس پر دیکھا جاتا ہے ۔ DSC کے تحت VRO کے تقررات ہونگے اور VRA کیلئے تو گاؤں Village سطح پر دیکھا جائے گا ۔ اس کے علاوہ DSC کے تحت دیگر محکمہ جاتی تقررات جیسے ٹیچرس کے تقررات کیلئے DSC اور TRT ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ہوگا ۔ اب TET امتحان ہونا باقی ہے اس کے بعد TRT ہوگا ۔ اب جو 26,395 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ فبروری کے پہلے ہفتہ میں جاری ہوگا ۔ 12 لاکھ سرکاری ملازمین میں جو وظیفہ پر سبکدوش ہونگے ۔ ان پر بھی تقررات گزشتہ دو رہے سے ہونے والے ہیں ۔ اب ان پر 20% تقررات کا عمل پورا کرنے کیلئے محکمہ فینانس سے سفارش کی ہے اور فینانس ڈپارٹمنٹ اس کو قطعیت دے کر APPSC اور دیگر محکمہ جات سے رجوع کررہی ہے ۔

آندھراپردیش میں میڈیسن کیلئے EAMCET کے علاوہ AIPMT
CBSE کے تحت ہر سال پری میڈیکل ، پری ڈنٹل ٹسٹ AIPMT ہوتا ہے۔ اس میں آندھراپردیش اور جموں و کشمیر کے طلبہ اہل نہیں ہوتے اس سال AFMC – Pune کے MBBS میں داخلے کیلئے علحدہ انٹرنس ٹسٹ کے بجائے ۔ AIPMT آل انڈیا پری میڈیکل ٹسٹ ہوگا ۔ جس کے ذریعہ داخلہ ہوگا چنانچہ آندھراپردیش کے طلبہ کو AIPMT میں شریک ہونے کا موقع دیا جائے گا ۔ آل انڈیا پری میڈیکل / پری ڈنٹل ٹسٹ کے ذریعہ کل ہند سطح پر 15 فیصد نشستوں پر داخلے ہوتے ہیں اس کیلئے اے پی سی آرٹیکل 371(D) کے تحت داخلے کا موقع نہیں ہے ۔ صرف AFMC ( پونہ ) کیلئے AIMT کے ذریعہ آندھراپردیش کے طلبہ شریک ہوسکتے ہیں دوسرے زمرہ اور کل ہند سطح پر 15 فیصد نشستوں کیلئے اہل نہیں ہونگے 371(D) آرٹیکل کے تحت لوکل زمرہ میں تحفظات ہیں ۔ آل انڈیا کوٹہ آندھراپردیش کے میڈیکل کالج میں نہیں ہے ۔اسی وجہ سے CBSE کے پری میڈیکل ٹسٹ کیلئے آندھراپردیش کے امیدوار اہل نہیں ہوئے تھے ۔

EAMCET-2014 میڈیسن کیلئے برقرار
اب جو CBSE کا پری میڈیکل ٹسٹ ہے وہ آندھراپردیش کے طلبہ کیئے صرف AFMC ( پونہ ) کے تحت محدود ہے ۔ آندھراپردیش میں میڈیسن کے کورسز کیلئے EAMCET انجینئرنگ اگریکلچرل ، میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ حسب سابق برقرار ہے اس کیلئے کنوینر JNTU حیدرآباد کو ذمہ داری سونپی گئی ۔ ایمسٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ BPC کے امیدوار تیاری جاری رکھیں ۔ تاریخ امتحان کا اعلان ہوچکا ہے ۔ اعلامیہ کی اجرائی کے بعد فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا اور شیڈول کے مطابق عمل کرنا ہوگا ۔ اس طرح انٹرمیڈیٹ BPC کے امیدوار ایمسٹ اور AIPMT دونوں انٹرنس امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں ۔

ٹیچرس امتحان TET کے امیدوار ویب سائیٹ پر Update نہیں ہوا
اے پی ٹٹ ٹیچرس کا اہلیتی امتحان جو ستمبر 2013 سے ملتوی ہوا ۔ اس کی اگلی تاریخ کا محکمہ تعلیمات کے ذرائع نے 9 فبروری کو اعلان کیا لیکن تاحال اس کو TET کے ویب سائیٹ پر Update نہیں کیا گیا ریاست بھر سے لگ بھگ 4.5 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی ۔ اس کیلئے محکمہ تعلیمات TET کے ویب سائیٹ پر 9 فبروری تاریخ امتحان کو پیش کریں اور شیڈول جاری کریں کہ ہال ٹکٹ کب سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے وہ ویب سائیٹ کو ملاحظہ کرتے ہوئے اخبارات میں اطلاعات شائع ہوتی رہے گی ۔

TET کی گائیڈ ماڈل پیپرس کا جدید ایڈیشن
TET اور DSC کے اردو میڈیم کے امیدواروں کیلئے نمونہ سوالات کو ماڈل پیپرس کو کتابی شکل میں سال 2014 کا جدید ایڈیشن شائع کیا گیا ہے ۔ اردو میڈیم کے طلبہ ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، اس کتاب کو دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے اوقات کار صبح دس تا 5 بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کتاب میں سابقہ امتحانی پرچوں اور DSC کے سوالات کو معہ جوابات شامل کیا گیا ہے ۔ ڈی ایس سی میں تعلیمی نفسیات ، بچوں کی نفسیات جو TET میں Padogogy اور بچوں کی نشو و نما ہے اور 30 نشانات ہیں اس کیلئے بڑی مدد ملے گی ۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری میں داخلے ۔ اہلیتی امتحان
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے تحت انڈر گریجویشن سطح کے کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے بغیر تعلیمی قابلیت کے عمر کی بنیاد پر اہلیتی امتحان کے ذریعہ داخلہ دیا جاتاہے ۔ سال 2014 ء کا اہلیتی امتحان کا اعلان ہوچکا ہے اور اس کے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ امیدوار کی عمر یکم جولائی 2014 کو 18 سال مکمل ہونی چاہئے ۔ اور فارم کے ساتھ فیس بھی آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 2 جنوری سے ہوچکا ہے اور جاری ہے ۔ اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز ، تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو میں بھی ہے اور داخلے کے بعد ہر اتوار کو رابطہ کلاسس ہوتی ہیں ۔ دسویں / انٹر ناکام طلبہ اس میں داخلے کیلئے فارم داخل کرتے ہوئے اہلیتی امتحان میں شریک ہو ، داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ لاڈبازار پر ربط پیدا کریں ۔