23 اپریل رخصتی سے قبل ایس آر ایچ کا موقف فیصلہ کن رہے گا : جانی بیراسٹو

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کے شروعاتی بلے باز جانی بیراسٹو نے ہفتہ کو خیال ظاہر کیا کہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے ان کی 23 اپریل کو روانگی سے قبل ایس آر ایچ ٹیم فیصلہ کن میچ کھیلنے کے موقف میں آجائے گی۔ بیراسٹو ابھی دو اور میچس کھیلے گی۔ پہلا میچ کے کے آر کے ساتھ اتوار کو اور دوسرا میچ دفاعی چمپین سی ایس کے ساتھ 23 اپریل کو کھیلیں گے۔ اس کے بعد وہ اپنے وطن کی ورلڈ کپ کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہوجائیں جہاں پر 30 مئی ورلڈ کپ کی شروعات ہوگی اور وہ انگلینڈ کے آر ڈی آئی ٹیم کا حصہ ہیں۔ کے کے آر کے ساتھ میچ کے اختتام پر وہ حیدرآباد میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کی ٹیم کی کارکردگی بہت ہی چھی رہی ہے اور ان کی ٹیم پانچ بڑی اسکور کرنے والی ٹیموں میں شامل ہے اور تمام انگلش کھلاڑی جو آئی پی ایل میں حصہ لے رہے ہیں، وہ انگلینڈ کو واپس ہوجائیں گے۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بیراسٹو پانچویں مقام پر ہیں اور ایس آر ایچ ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہوں نے جملہ 8 کھیلوں میں 365 رنز بنائے ہیں جس کا اوسط 52.14 ہوتا ہے اور اس میں ایک سنچری کے علاوہ ایک نصف سنچری شامل ہے۔ بیراسٹو نے کہا کہ 23 اپریل کو چینائی کے ساتھ میچ کے اختتام پر ورلڈ کپ کیمپ میں حصہ لینے کیلئے واپس ہوجائیں گے۔ پھر اس کے بعد پاکستان کے ساتھ پانچ او ڈی آئی سیریز کھیلنے کے بعد وارم اَپ میچس کھیلیں گے، پھر اس کے بعد افغانستان اور آسٹریلیا کے ساتھ میچس کھیلیں گے اور آخری ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز ہوگا۔ ورلڈ کپ چمپین ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں کئی ٹیمیں پسندیدہ ہیں اور کوئی بھی جیت سکتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ میں ہندوستان کی طرح پچیس موجود نہیں ہیں۔ اس سیزن کے آئی پی ایل میں بیراسٹو اور ڈیوڈ وارنر دو خطرناک شروعات بلے باز قرار دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ کسی آسٹریلین کھلاڑی کے ساتھ کھیل میں حصہ لے رہے ہیں۔