شاہ رخ خاں نے ثانیہ مرزا کی بریانی سے تواضح کی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سوپر اسٹار شاہ رخ خان ، کاجول ، ورون دھون اور فلم دل والے کے پورے یونٹ نے فلم کے سیٹ پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک خوشگوار شام گزاری جس کے بارے میں شاہ رخ خاں نے اپنے ٹوئیٹر پر بھی تذکرہ کیا ہے اور ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے ۔ جس میں ثانیہ مرزا کے ساتھ شاہ رخ ، کاجول ، فرح خاں ، ورون دھون اور ورون شرما بھی موجود ہیں ۔ ثانیہ مرزا نے بھی اس موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے فلم ’ دل والے ‘ کی یونٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خود ان کے (ثانیہ ) کے شہر میں انہیں دعوت پر مدعو کرتے ہوئے سب نے ان کا دل جیت لیا ۔ ثانیہ نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر کافی دنوں بعد انہوں نے دل کھول کر قہقہے لگائے جہاں انتہائی ذائقہ دار بریانی اور گرین ٹی سے ان کی تواضع کی گئی ۔ دل والے جسے روہت شیٹی نے ڈائرکٹ کیا ہے ، 18 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے ۔۔