۔9 سالہ ہندوستانی لڑکی کو دبئی میں ایک بلین ڈالر کا جیک پاٹ

دبئی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئر ڈرا میں ایک 9 سالہ ہندوستانی لڑکی نے ایک ملین امریکی ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔ اس لڑکی کو چھ سال قبل اسی مقام پر اسی لاٹری میں ایک لکژیری کار حاصل ہوئی تھی ۔ اس لڑکی کے والد کی شناخت ان کے نام کے پہلے حرف ایم کی حیثیت سے کی گئی ہے جن کا تعلق ممبئی سے ہے اور گذشتہ کئی سال سے دبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2004ء سے دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینئر ایفل میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ یہ لڑکی 140 ویں ہندوستانی ہے جنہیں 1999ء سے ایک ملین ڈالر کے انعامات حاصل ہوئے ہیں۔