۔66 اُردو آفیسرس کے تقرر کے احکامات جاری

حیدرآباد۔ 31؍ڈسمبر ( سیاست نیوز) اقلیتوں اور خاص طو رپر اردوداں طبقہ کو سال نو کے تحفہ کے طور پر حکومت نے آج 66 اردو آفیسرس کے تقرر کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اتوار کے باوجود آج جی او ایم سی 44 مورخہ 31ڈسمبر 2017 جاری کیا ۔ جی او کے مطابق اردو آفیسر گریڈ I کی 6 اور اردو آفیسرس گریڈ II کی 60 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ جی او میں تقررات سے متعلق شرائط و ضوابط کی تفصیلات جاری کی گئیں ۔ تقررات کے سلسلہ میں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کو نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا ہے ۔ جو امتحان اور انٹرویو کا اہتمام کرے گی ۔ توقع ہے کہ اندرون ایک ہفتہ امتحانات کے انعقاد اور درخواستیں داخل کرنے کی تفصیلات کے ساتھ اعلامیہ جاری کیا جائے گااور اندرون ایک ماہ تقررات کا عمل مکمل کرلیا جائیگا ۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قدر بڑی تعداد میں راست تقررات کئے جا رہے ہیں ۔ ترجمہ اور دیگر کام کے لئے یہ عہدیدار ہوں گے ۔ جی او کے مطابق 6اردو آفیسرس گریڈ I کو چیف منسٹر کے دفتر ‘ قانون ساز اسمبلی ‘ کونسل ‘ جی اے ڈی ‘ محکمہ اقلیتی بہبود ‘ اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں تعینات کیا جائیگا ۔ 60 اردو آفیسرس گریڈ II میں چیف منسٹر کے دفتر میں ایک ‘ وزراء کے چیمبرس میں 17 ‘ ضلع کلکٹر س (31) جی اے ڈی ‘ 3 اسپیکر اسمبلی ‘ اسمبلی سکریٹریٹ ‘ صدرنشین کونسل ‘ کونسل سکریٹریٹ ‘ چیف سکریٹری ‘ ڈائرکٹر جنرل پولیس ‘ کمشنر پولیس اور اردو اکیڈیمی میں ایک ایک کا تقرر ہوگا ۔ اردو آفیسر گریڈ I کا ہے ۔ اسکیل 37100 – 91450 رہے گا جبکہ اردو آفیسر گریڈ II کا اسکیل 29840-78910 رہے گا ۔ پہلے 6 پوسٹ کے لئے پوسٹ گریجویٹ تعلیمی قابلیت ہونی چاہئے ۔ جگہ گریجویشن میں اردو ایک مضمون کے طور پر لازمی ہو ۔ دسویں جماعت تک سکنڈ لینگویج ہونی 60 اردو آفیسرس گریڈ II کے لئے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کسی مسلمہ یونیورسٹی سے گریجویشن ہونا لازمی ہے ۔ اور ایک مضمون اردو ہونا چاہئے ۔ دسویں تک تلگو سکنڈ لینگویج ضروری ہے ۔ عمر کی حد 21 تا 44 سال مقرر کی گئی ہے۔ گریڈ I پوسٹ کیلئے تحریری اور زبانی انٹرویو ہوگا ۔ ریٹرن ٹسٹ میں اردو سے انگلش ‘ انگلش سے اردو‘ اردو سے تلگو اور تلگو سے اردو ترجمہ کا امتحان ہوگا ۔ ماہرین کی ٹیم امیدواروں کا انٹرویو لے گی۔ گریڈ II عہدوں کیلئے صرف ریٹرن ٹسٹ رہے گا ۔ اُردو اکیڈیمی رکروٹنگ ایجنسی اور ڈائرکٹر اقلیتی بہبود تقرر کیلئے اتھاریٹی ہوں گے ۔