۔6روہنگیائی سمیت 33 بچیاں ریمپ پر چلیں گی

کلکتہ 28فروری(سیاست ڈاٹ کام) 7مارچ کو منعقد ہونے والے مغربی بنگال حکومت کے اسپانسر فیشن شو میں 6روہنگیائی شہری سمیت شیلٹر میں رہنے والی33 بچیاں ریمپ پر چلیں گی ۔مغربی بنگال چائلڈ رائٹس کمیشن کی چیر پرسن اننیا چکرورتی نے کہا کہ ریمپ پر چلنے والی لڑکیوں میں بعض انسانی اسمگلنگ کی شکار بچیاں بھی ہیں ان کی عمر 10سے 16سال کی عمر کے درمیان ہے ۔چکرورتی نے کہا کہ یہ قدم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ خواتین کو معاشی امپاورمنٹ پر زور دے رہی ہیں ۔اننیا چکرورتی نے کہا کہ اس کا مقصد بچیوں کی صلاحیت کو فروغ دینا اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے ۔یہ بچیاں قیدیوں کے ذریعہ تیار کردہ کپڑوں کو پہن کر چلیں گی ۔قیدیوں کو بنگلہ دیش کی فیشن ڈیزائنر بی بی رسل نے ٹریننگ دیا تھا۔اننیا چکرورتی نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کے برانڈ کے ذریعہ ان کپڑوں کو مارکیٹ میں اتارا جائے گا ۔اننیا چکرورتی نے کہا کہ ہوڑہ کے شیلٹر ہوم میں 200خواتین ، بچیاں بشمو ل 16روہنگیا ہے ۔ریاستی وزیر ششی پانجا نے کہا کہ یہ لڑکیوں کی مدد کرنے کیلئے بہت بڑا ذریعہ ہے ۔