۔42 لاکھ سینئر سٹیزنس 9 ماہ میں ریلوے رعایت سے دستبراد

نئی دہلی ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ 42 لاکھ سینئر سٹیزنس نے اپنے ریلوے رعایتوں سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دستبرداری اختیار کرلی ۔ جبکہ 1 کروڑ 25 لاکھ خاندانوں میں اپنی گیس کی رعایت واپس کردی ۔ 2015 ء سے اب تک ان افراد نے رعایتی قیمت پر گیس حاصل کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام عطیہ دینے کیلئے آگے آرہے ہیں ۔ اور ملک میں ترقی کا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔