۔3 بچے رکھنے پر برطرف آنگن واڑی ورکر بامبے ہائیکورٹ سے رجوع

ممبئی۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں ایک آنگن واڑی ورکر نے 2 سے زیادہ بچے رکھنے پر اسے ملازمت سے برطرف کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بامبے ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔ درخواست گذار تنوی سودھی نے 2002ء میں آئی سی ڈی ایس اسکیم کیلئے کام کرنا شروع کیا تھا اور اسے 2012ء میں ترقی دیتے ہوئے آنگن واڑی سیویکا بنایا گیا تھا۔ اس سال مارچ میں اسٹیٹ اتھاریٹیز سے اسے ایک مکتوب موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ اسے اس کام سے برطرف کیا جارہا ہے کیونکہ اسے تین بچے ہی۔ اس لیٹر میں اسے بتایا گیا کہ 2014ء گورنمنٹ ریزولیوشن (آر ڈو) کی روسے یہ لازمی ہے کہ مختلف محکمہ جات کے ریاستی ملازمین بشمول آئی سی ڈی ایس اسکیم کے ورکرس کے دو سے زیادہ بچے نہ ہوں۔ وکیل کے ذریعہ داخل کی گئی اس کی اس درخواست میں سودئی نے یہ استدلال پیش کیا کہ دو سے زیادہ بچے ہونے کی بنیاد پر اسے برطرف کیا جانا غیرقانونی ہے کیونکہ جب اگست 2014ء جی آر کا نفاذ ہوا تھا تو وہ اس وقت 8 ماہ کی حاملہ تھی۔ برطرف کئے جانے کے ایک ماہ بعد ہی سودئی اس سال پر اپریل میں ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی تھی جبکہ اس درخواست کو عدالت نے گمشتہ ہفتہ سماعت کیلئے لیا ہے۔