۔3جولائی تک گرفتاری کے خلاف چدمبرم کو عدالتی تیقن

نئی دہلی ۔ 31 مئی ( پی ٹی آئی )دہلی ہائیکورٹ نے آج سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو گرفتار کرنے سے ’’ انٹیرم پروٹیکشن ‘‘ سی بی آئی کے ’’ آئی این ایکس میڈیا کریشن کیس ‘‘ میں 3جولائی تک دیا ہے ۔ جسٹس اے کے پاٹھک نے چدمبرم سے کہا کہ سی بی آئی کی جانب سے پوچھ تاچھ اورتحقیقات کیلئے جب اور جہاں بلایاجائے تعاونک ریں ۔ کورٹ نے ’’ اینٹی سپیٹری ‘‘ ضمانت کی درخواست کو 3جولائی تک کیلئے موخر کردیا ۔ ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جو سی بی آئی کی طرف سے رجوع ہوئے تھے ‘ مذکورہ ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں صرف ’’ پوچھ تاچھ ‘‘ کیلئے بلایا گیا ہے ۔ چدمبرم کل ’’ ایرسل ۔ ماکس ‘‘ کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ٹرائل کورٹ میں پہنچے تھے اور یہ اقدام انہوں نے دہلی ہائیکورٹ پہنچنے سے پہلے کیا تھا ۔ واضح رہے کہ ایر سیل ۔ ماکس کیس میں چدمبرم پر الزام ہے کہ اس ڈیل میں 35سو کروڑ روپئے اور ’’ آئی این ایکس ‘‘ کیس میں 305 کروڑ روپئے کے بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں۔ یہ معاملہ یو پی اے ۔1کے دور کا ہے جبکہ چدمبرم اس وقت وزیر فینانس تھے اور ایف آ:ی پی بی کلینرس دی تھی ۔ مزید براں چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم کو بھی 10لاکھ روپئے اس کیس میں وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ دیگر دو ملزمین اس کیس میں اس وقت کے آئی این ایکس میڈیا ڈائرکٹر اندرانی مکھرجی اور آئی این ایکس نیوز ڈائرکٹر پیٹر مکھرجی ہیں ۔