۔24گھنٹے کی عام ہڑتال کے باعث منی پور کے بیشتر حصے متاثر

امپھال ۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی زیرقیادت ریاست منی پور میں جمعرات کو 66 مختلف تنظیموں نے 24گھنٹے کی عام ہڑتال کا شہریت ترمیمی بل کے خلاف اعلان کیا تھا ۔ ریاست کو ملانے والی شاہراہیں جو آسام اور ناگالینڈ سے جوڑتی ہیں تمام قسم کی ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے خالی تھیں اور اہم سڑکیں بھی سنسان دکھائی دے رہی تھی ۔کئی اضلاع میں تعلیمی اور تجارتی ادارے مکمل طور پر بند رہے ۔ اس احتجاج کا اعلان چہارشنبہ کو 66 تنظیموں پر مشتمل نئی تنظیم منی پور پیپلز اگینسٹ سیٹیزن شپ بل کی جانب سے کیا گیا تھا ۔