۔2014ء پولیس فائرنگ میں ملوث 116 پولیس اہلکار معطل

لاہور ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 2014ء میں ایک عوامی احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے فائرنگ کئے جانے میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو جن میں اعلیٰ سطحی افسران بھی شامل ہیں، خدمات سے معطل کردیا گیا۔ یہ واقعہ 2014ء میں لاہور کے ماڈل ٹاؤن علاقہ میں رونما ہوا تھا جہاں پاکستانی عوامی تحریک کے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس میں 14 احتجاجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 100 سے زائد تھی۔ یہ احتجاج کینیڈین۔ پاکستانی عالم دین طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر غیرقانونی قبضہ کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔ صوبہ پنجاب میں مقرر کئے گئے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس امجد جاوید سلیمی نے 116 پولیس اہلکاروں بشمول ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس، انسپکٹرس اور تحقیقاتی افسران کو خدمات سے معطل کردیا۔