۔200 سال سے آباد پنجابیوں سے رہائشی ثبوت کا مطالبہ

سینکڑوں خاندانوں کو شیلانگ میونسپل بورڈ کی نوٹس
شیلانگ ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکام نے دفعہ 144 کے تحت ، پنجاب لین علاقہ میں امتناعی احکامات نافذ کردئیے ہیں اور یہاں کے رہنے والوں کو نوٹسیں بھی جاری کردی گئی ہیں ۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس علاقہ میں قانونی طور پر سکونت پذیر رہنے کی دستاویز فراہم کریں ۔ پنجاب لین کے رہنے والوں کا تعلق پنجاب برادری سے ہے ۔ انہیں تقریبا 200 سال قبل برطانوی حکام نے شیلانگ میں صفائی اور جاروب کشی کے کام کے لیے یہاں آباد کیا تھا ۔ گزشتہ سال کے اواخر میں مئی کے مہینے میں یہاں پر حملہ کا ایک واقعہ ہوا تھا جس کے بعد یہاں کرفیو نافذ کردیا گیا جو ایک ماہ سے لاگو ہے ۔ ریاستی حکومت کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شیلانگ میونسپل بورڈ کے عہدیداروں نے جمعہ کے دن یہاں کے رہنے والوں پر نوٹس کی تکمیل عمل میں لائی ۔ نوٹس میں بتایا گیا کہ اس علاقے کے ساکنوں کی فراہم کردہ اطلاعات حکومت کی جزوقتی اور کل وقتی پالیسیوں کی تدوین میں مددگار ہوں گی تاکہ پنجاب لین کے مسئلہ کو حل کیا جاسکے۔