۔2 کشمیری اتھیلیٹس کو امریکی ویزا دینے سے اِنکار

سرینگر/ نئی دہلی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو کشمیری اتھیلیٹس کو مبینہ طور پر ’’(امریکہ کی) تازہ ترین پالیسی‘‘کی بناء پر امریکہ کا ویزا دینے سے انکار کردیا گیا جبکہ ہندوستانی سفارت خانہ نے ادعا کیا کہ ہندوستانی حالیہ ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم نامہ سے غیرمتاثر ہیں۔ ربط پیدا کرنے پر امریکی سفارت خانہ برائے دہلی کے ترجمان نے کہا کہ خانگی وجوہات کی بناء پر ہم مخصوص ویزا معاملات پر تبادلہ خیال نہیں کرسکتے، تاہم ہندوستانی شہری حالیہ صدارتی حکم نامہ سے متاثر نہیں ہیں۔ یہ دونوں اتھیلیٹس عالمی برفبانی کھیلوں کی چمپین شپ میں نیویارک میں 24 تا 25 فروری شرکت کرنے والے تھے۔