۔19 سال بعد سلمان خان اور بھنسالی ایک ساتھ

ممبئی۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بھنسالی پروڈکشن کی سی ای او پریرنا سنگھ کے بموجب سلمان خان اور بھنسالی 19 برس بعد پھر ایک مرتبہ ایک ساتھ کام کررہے ہیں اور یہ فلم ایک لو اسٹوری ہوگی۔ پریرنا نے مزید کہا کہ دونوں کی جوڑی نے فلم انڈسٹری کو چند ایک کامیاب فلمیں دی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ فلم بھی کامیاب ہوگی۔ بھنسالی نے اپنے ڈائریکٹر کریر کا 1996ء میں فلم خاموشی سے کیا تھا جس میں سلمان خان کے علاوہ نانا پاٹیکر نے ایک گونگھے شخص کا کردار نبھایا تھا لیکن بھنسالی نے 1999ء میں ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر سلمان کے ساتھ فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ فلم بنائی تھی جس میں ایشوریہ رائے کیساتھ اجئے دیوگن نے بھی مرکزی کردار نبھایا تھا اور یہ فلم بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔