۔ 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت پاکستانی گوشت پر افغان فوج کا قبضہ

جلال آباد /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)  افغان سیکیورٹی فورسز نے 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت پاکستانی گوشت قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگر ہار میں سیکیورٹی فورسز نے پاکستان سے لائے جانے والا 2 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گوشت قبضے میں لیا ہے۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطا ء اللہ کھوگیانی کا کہنا ہے کہ مضر صحت گوشت طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان سے افغانستان لایا گیا تھا۔ مضر صحت گوشت کی منتقلی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔