یکم جون سے 50 ہزار روپئے تک پی ایف دستبرداری پر ٹیکس نہیں

نئی دہلی 30 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یکم جون سے 50 ہزار روپئے تک پی ایف دستبرداری پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا ۔ حکومت نے پیف ایف دستبرداری پر ٹیکس سے استثنی کی حد کو 30,000 سے بڑھا کر 50,000 تک کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ فینانس ایکٹ 2016 میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ اس حد میں اضافہ کیا جائے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس اضافی حد کا اطلاق یکم جون 2016 سے ہوگا ۔