یکم اگست کو امیر پیٹ میں جاب میلہ

نئی کمپنی میں مختلف عہدوں پر تقررات ، گریجویٹ اور پیشہ وارانہ امیدوار اہل
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ای کامرس کمپنی ایڈروب نیٹ ورکس پرائیوٹ لمٹیڈ نے یکم اگست بروز ہفتہ کو صبح 10 تا 6 بجے شام کے درمیان کارپوریٹ دفتر سی 2 چوتھی منزل کے وی آر انکلیو آئی سی آئی سی آئی بینک کے اوپر امیر پیٹ حیدرآباد میں جاب میلہ رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی عنقریب حیدرآباد میں خدمات شروع کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ جس کے لیے 250 مختلف جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے گی ۔ خواہش مند امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ جاب میلہ میں شرکت کر کے ملازمتوں سے استفادہ کریں ۔ درخواست گذاروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ جاب میلہ میں اپنے ہمراہ کوائف حیات ( بائیو ڈاٹا ) کے ساتھ دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز لائیں جب کہ اصل اسناد کو نہ لانے کا مشورہ دیا ہے ۔ کمپنی ذرائع کے بموجب دوران جاب میلہ مختلف جائیدادیں جیسے ٹیکنیکل ، نان ٹیکنیکل ، اڈمنسٹریشن ، بزنس ڈیولپمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اہل ہیں ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت میں کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل رہنا چاہئے ۔ کوئی بھی ڈگری یافتہ یا پھر ایم بی اے ، بی ٹیک ( آئی ٹی / سی ایس سی ) گریجویشن کو ترجیح دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9666817039 ۔ 9700639192 ۔ 23731383 پر ربط کریں یا پھر بذریعہ ای میل toadrobenetworks@gmail.com پر اپنی تفصیلات کو روانہ کرسکتے ہیں ۔۔