یکساں سیول کوڈانسداد تبدیلی مذہب بِل لانے توگاڑیہ کا مطالبہ

وجئے پورا 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کے بین الاقوامی صدر پروین توگاڑیہ نے ملک میں یکساں سیول کوڈ لانے اور انسداد تبدیلی مذہب بِل کو متعارف کرانے کا پرزور مطالبہ کیا۔ وی ایچ پی کی گولڈن جوبلی تقاریب کے حصہ کے طور پر ضلع ہندو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ سکیورٹی، خوشحالی اور عزت نفس ہندوؤں کا اہم موضوع ہے اور وی ایچ پی کی یہ اصل ترجیحی کوشش ہے کہ ہندوؤں کی سلامتی، خوشحالی اور اِن کی عزت نفس کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ تبدیلی مذہب اور لو جہاد دو تشویشناک چیزیں ہیں جو اِس ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ اِس سے ہندو آبادی متاثر ہوسکتی ہے۔ جنگی بنیادوں پر اِن کے خلاف قدم اُٹھانے ہوں گے۔ اِس سلسلہ میں وی ایچ پی نے مؤثر کارروائیاں شروع کی گئی ہیں اور ہندو آبادی کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔