یکساں انعام کا مطالبہ ،ڈراویڈ نے نئی مثال قائم کردی

نئی دہلی۔27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)بی سی سی آئی نے انڈر19 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کوچ راہول ڈراویڈ کی مانگ قبول کرتے ہوئے ٹیم عملہ کیلئے یکساں انعام کا اعلان کیا ہے۔ہندوستانی ٹیم کی انڈ19 ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ کیلئے 50 لاکھ جبکہ ٹیم انتظامیہ کے دیگر اراکین اور کھلاڑیوں کیلئے بالترتیب 30 اور 20 لاکھ روہے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔تاہم کھیل کے میدان میں ‘دیوار’ کے نام سے مشہور عظیم کھلاڑی نے بحیثیت کوچ بھی اپنی عظمت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ کہہ کر انعام لینے سے انکار کردیا کہ ٹیم کی فتح میں سب کا برابر کا کردار ہے لہٰذا ٹیم کے تمام اراکین کو یکساں انعام سے نوازا جائے جس پر بورڈ میں موجود اکثر لوگوں نے اچھنبے کا اظہار کیا کہ ڈراویڈ نے کیسے اپنی انعامی رقم میں تخفیف کی درخواست کی۔کامیابی میںعملہ کے تمام ارکان حصہ اور برابر انعامی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈراویڈ نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ بورڈ نے ڈراویڈ کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سمیت تمام کوچنگ عملہ کیلئے 25لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کردیا۔