یپی نوڈلس کا ناقص معیار ، یو پی لیاب کی رپورٹ

لکھنو ، 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سرکاری لیاب نے مبینہ طور پر آئی ٹی سی کے یپی نوڈلس کو ’’ناقص معیار‘‘ کا پایا ہے، اور اس الزام کی کمپنی نے پرزور تردید کردی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ مختلف زمرے کے پراڈکٹس کیلئے مقررہ معیارات کا اس کے پراڈکٹس کیلئے عمل ہورہا ہے، جس میں معیار اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل ہوتا ہے۔ یو پی حکومت کے فوڈانسپکٹر نے ایک رپورٹ مورخہ 27 اگسٹ 2015ء میں بیان کیا کہ آئی ٹی سی کے یپی نوڈلس جو ہردوار میں تیار کئے گئے، اس کے نمونے کی جانچ کے بعد یہ پایا گیا کہ ’’ذائقہ پیدا کرنے والے مادے کا جملہ بورا اعظم ترین مقررہ حد 1 فیصد سے متجاوز ہے۔ لہٰذا یہ نمونہ ناقص معیار کا ہے‘‘۔ آئی ٹی سی نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تمام پراڈکٹس تمام پہلوؤں سے معیاری ہیں۔