یو پی: 11 اسمبلی سیٹوں پر جلد ہی ہوں گے ضمنی انتخابات

لکھنؤ: 24 مئی(یواین آئی) ممبر اسمبلی ہوتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمانے اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد جلد ہی اترپردیش کی 11 اسمبلی حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ ان گیارہ ارکین اسمبلی میں سے تین کا تعلق یوگی کابینہ سے ہے ۔ تاہم اس بار اراکین اسمبلی کے رکن پارلیمان منتخب ہونے کی تعداد سال 2014 کے مقابلے کم ہے ۔ اس وقت 14 ارکین اسمبلی پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے ۔ ان 14 اسمبلی حلقوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں 13 پر اس وقت کی حکمراں جماعت ایس پی نے کامیابی درج کی تھی جبکہ ایک سیٹ پر بی جے پی کو کامیابی ملی تھی۔ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں حکمراں جماعت نے اپنے چار وزراء اور پانچ اراکین اسمبلی کو لوک سبھا انتخابات میں میدان میں تھے ۔ جبکہ سماج وادی پارٹی سے دو اور بی ایس پی و اپنا دل سے ایک ۔ایک امیدوار میدان میں تھے ۔