یو پی ایس سی کا سخت معیار، ٹاپر کو صرف 53 فیصد نشانات

نئی دہلی۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سیول سرویسیس امتحانات میں ٹاپر کو صرف 53 فیصد نشانات حاصل ہوئے ہیں، جس سے ملک کے اعلیٰ ترین سرکاری افسران کے انتخاب کیلئے یو پی ایس سی کی طرف سے منعقد کئے جانے والے ان امتحانات میں اختیار کئے جانے والے اعلیٰ معیار اور سخت ترین طریقہ کار کی نشاندہی ہوتی ہے۔ کمیشن نے ان امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو حاصل ہونے والے نشانات کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق جسمانی طور پر معذور خاتون اور انڈین ریونیو سرویسیس افسر ایرا سہگل کو 2,025 کے منجملہ 1,082 یعنی صرف 53.43 فیصد نشانات حاصل ہوئے ہیں۔