یوگی : بی ایس پی اور ایس پی کے لیڈر مینڈکوں، سانپ بچھو کی طرح

لکھنؤ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اکھیلیش یادو کا تقابل اورنگ زیب سے کرتے ہوئے ایس پی اور بی ایس پی اتحاد پر دھاوا بول رہا۔ اورنگ زیب نے اپنے ہی والد شہنشاہ شاہجہاں کو قید کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹی لیڈر مینڈکوں، بچھوؤں اور سانپوں کے جیسی حرکتیں کررہے ہیں جو سیلاب کے وقت ایک ہوجاتے ہیں۔ ہندی زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس شخص نے اپنے باپ کا تختہ الٹ دیا، وہ اورنگ زیب جیسا ہی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکھیلیش یادو نے اپنے جانی دشمن سے ہاتھ ملا لیا۔ 23 مئی کے بعد یہ لوگ ایک بار پھر ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے لگیں گے۔ آدتہ ناتھ نے بیان کیا کہ جب میں اور نریندر مودی نے بوا (مایاوتی) اور بابوا (اکھیلیش) کی دکان پر تالا لگا دیا تو ان لوگوں نے ’’لیا ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے کیلئے ایک دوسرا کاؤنٹر کھول لیا اور عوام کو دھوکہ دینے لگے۔ اس کاؤنٹر کو بھی عوام 23 مئی کے بعد بند کردیں گے۔