یوکرین میں روسی صحافی کا گولی مار کر قتل

کیو ۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کی راجدھانی کیو میں آج ایک مشہور روسی صحافی ارکیڈی باب چینکو کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ یو کرین پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون نے محکمہ طبی خدمات کو فون کرکے اس کی اطلاع دی کہ اس نے اپنے شوہر کو اپنے گھر میں خون میں لت پت پایا ۔ پولیس کے مطابق روسی صحافی کا قتل ان کی کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے کی گئی۔ باب چینکوروس کے معروف صحافیوں میں سے ایک تھے ، لیکن موت کے خوف سے انہوں نے روس چھوڑ دیا تھا ۔

مذہبی آزادی کے معاملے میں
چین کا بدترین ریکارڈ : امریکہ
واشنگٹن۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سرکردہ امریکی سفارت کار نے آج کہا کہ چین کا مذہب کے معاملے میں بہت ہی خراب رویہ رہا ہے، خاص طور پر تبت کے بدھسٹ ، اس مذہبی منافرت کا شکار ہوئے ہیں۔