یوپی میں برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف عدالت میں درخواست

لکھنؤ ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش کی جانب سے برقی بقایا ادا نہ کرنے والوں بشمول سرکاری دفاتر سے رقمی حصولیابی تک برقی شرحوں میں 17 فیصد اضافہ کے فیصلہ کے خلاف الہ آباد ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے ریاستی حکومت اور دیگر کو 8 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ برقی شرحوں میں اضافہ پر یکم ؍ جولائی سے عمل ہوگا۔