یوپی حکومت نے اعظم خان جیسے افراد کیلئے اینٹی رومیو اسکواڈ قائم کئے: یوگی ادتیہ ناتھ

سنبھل ؍ ہردوئی (یوپی) ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 72 گھنٹے کے الیکشن کمیشن کے امتناع کے بعد اپنی انتخابی مہم کا احیاء کرتے ہوئے چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ نے آج اعظم خان پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے ان جیسے افراد کیلئے اینٹی رومیو اسکواڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے ہردوئی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اینٹی رومیو اسکواڈ اعظم خان جیسے لوگوں کیلئے قائم کرنے تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کیلا دیوی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائے دہی کے پہلے دو مرحلوں میں جو 16 نشستوں کیلئے منعقد کئے گئے تھے، کانگریس اور ایس پی ۔ بی ایس پی کو کوئی نشست حاصل نہیں ہوئی حالانکہ اعظم ترین تعداد میں رائے دہی ہوئی تھی۔