یونینار ’ گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ ‘ میں شامل

ایک دن میں 362 یونینار اسٹورس کے آغاز پر اعزاز
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنی یونینار کا نام گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا ہے ۔ ایک دن میں 362 یونینار ٹیلی اسٹورس کے آغاز کے سبب کمپنی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ۔ سی ایم او راجیو سیتھی نے بتایا کہ اس کا کریڈٹ یونینار کے ریٹلرس اور یونینار کے کسٹمرس کو جاتا ہے ۔ موجودہ طور پر یونینار کے 1100 آپریشنل اسٹورس ہیں اور اس نئے 362 اسٹورس کے بعد یہ تعداد 1480 اسٹورس ہوجاتی ہے ۔ یونینار نے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے پانچ سو کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔۔