یونیسکو کی نوٹرے ڈیم چرچ کی تعمیر نو میں تعاون کی یقین دہانی

اقوام متحدہ۔ 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے آگ سے تباہ ہوئے پیرس کے عالمی ورثہ نوٹرے ڈیم چرچ کی تعمیر میں تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔یونسکو کے عالمی وراثت مرکز کے ڈائرکٹر میک ڈلڈ روسلر نے منگل کو یہ بات کہی۔پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں پیر کی شام کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک شکل اختیارکرلی تھی۔ آگ سے عمارت کی چھت کا دو تہائی حصہ تباہ ہوگیا اور مینار بھی جل گئی۔محترمہ روسلر نے کہا کہ ‘‘میں نے بڑی تعدادمیں لوگوں کو نوٹرے ڈیم جاتے ہوئے دیکھا۔ اس حادثے سے لوگ صدمے میں ہیں کیونکہ یہ عمارت صرف عیسائی برادری کی ہی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے ۔’’اس سلسلے میں یونیسکو کے ڈائرکٹر جنرل آڈرے اوجولے نے اعلان کیا ہے کہ آگ سے عمارت کو ہوئے نقصان کا جلد از جلد تخمینہ کرلیا جائے گا۔ محترمہ اوجولے نے پیر کی رات نوٹرے ڈیم کا دورہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ ‘‘حادثے سے ہم سب بہت دکھی ہیں‘‘۔