یونس بن عمر یافعی اور منور اقبال کی پیرول پر رہائی

ساتویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج نے آج اکبر اویسی حملے کیس کے دو ملزمین کی پیرول پر ضمانت قبول کی ہے ۔ یونس بن عمر یافعی کے فرزند عفیف بن یونس یافعی کی شادی 31 اگسٹ اور ولیمہ 2 ستمبر کو مقرر ہے ۔ اس سلسلے میں وکیل دفاع کی جانب سے درخواست داخل کی جانے پر فاضل جج نے یونس بن عمر یافعی کو شرکت کی اجازت دی ہے اور دو دن کی ضمانت کے دوران وہ پولیس اسکاٹ میں رہیں گے ۔ اسی طرح حملے کیس کے ایک اور ملزم بہادر علی خان عرف منور اقبال جن کی والدہ کا حالیہ دنوں انتقال ہوگیا تھا کا 30 اگسٹ کو چہلم مقرر ہے اور اس میں شرکت کیلئے عدالت نے اجازت دیدی ہے ۔ منور اقبال بھی پولیس اسکاٹ میں والدہ کے چہلم میں شریک ہوں گے ۔ واضح  رہے کہ اس مقدمہ کے ملزم نمبر 13 عفیف بن یونس پہلے ہی ضمانت پر رہا کئے جاچکے ہیں ۔