یونان میں 7 جولائی کو عام انتخابات

ایتھنز۔29مئی (سیاست ڈاٹ کام) یونان میں عام انتخابات اس بار مقررہ وقت سے پہلے 7 جولائی کو ہوں گے ۔ یونان حکومت کے ترجمان دمترس تزانکپلس نے یہ اطلاع دی۔دمترس نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم الیکسس سپراس صدر پروکوپس پاؤلوپس سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی اپیل کریں گے ۔ انہوں نے کہا‘‘اسکولوں کے امتحانات کے سبب وزیر اعظم نے 7 جولائی کو انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپراس نے یہ اعلان اتوار کو بائیں بازو کی سیرجا پارٹی کے یورپو اور مقامی انتخابات میں ہوئے بھاری نقصان کے پیش نظر ہے ۔ موجودہ حکومت کی مدت اس سال اکتوبر تک کی ہے ۔