یوم تاسیس تلنگانہ ‘ گورنر اور چیف منسٹر کی عوام کو مبارکباد

حیدرآباد ۔ یکم جون ( پی ٹی آئی ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست کے عوام کو یوم تاسیس تلنگانہ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ تلنگانہ کی تشکیل ہندوستان کی 29 ویں ریاست کی حیثیت سے 2 جون 2014 کو عمل میں آئی تھی ۔ یوم تاسیس کی اصل تقریب باغ عامہ نامپلی میں منعقد ہونے والی ہے جس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو شرکت کرینگے ۔ حکومت نے اس موقع پر تمامسرکاری دفاتر اور تاریخی عمارتوں کو روشنیوں سے منور کیا ہے ۔ گورنر اور چیف منسٹر نے علیحدہ پیامات جاری کرتے ہوئے ریاست کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ہے ۔