یوم تاسیس تلنگانہ تقریب ، سخت سیکوریٹی انتظامات

حیدرآباد۔/29 مئی، ( سیاست نیوز) 2 جون کو منعقد ہونے والی تلنگانہ یوم تاسیس تقریب کے پیش نظر تلنگانہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ چیف سکریٹری ایس کے جوشی، ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے باغ عامہ میں منعقد ہونے والی تقریب کیلئے انتظامات اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار اور تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس فورس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ابھیلاشا بھشٹ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی زیر نگرانی باغ عامہ کے علاوہ گن پارک میں بھی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ گزشتہ میں یوم تاسیس تقریب سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کی جاتی تھی لیکن اس مرتبہ باغ عامہ جوبلی ہال میںمنعقد کی جارہی ہے۔