یوسف کا آل راؤنڈ مظاہرہ

حیدرآباد ۔ /30 جولائی (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے ڈیویژن لیگ مقابلے میں شالیمار کرکٹ کلب کے عبدال یوسف نے آل راؤنڈ مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میںکلیدی رول ادا کیا ۔ اکشیت کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 96 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جس میں یوسف نے 5/21 کا مظاہرہ کیا جبکہ جوابی اننگز میں فاتح ٹیم 97/4 کے ذریعہ مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا اور یوسف 32 رنز اسکور کئے ۔