یوروپ میں برفباری، مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک

لندن ،28فروری (سیاست ڈاٹ کام )سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے یوروپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہے ۔ برطانیہ سمیت یوروپ میں شدید برفباری، حادثات اور واقعات میں17 افراد ہلاک ہوگئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں 5، برطانیہ میں 4، رومانیہ اور لتھوانیہ میں 3 ،3 اور فرانس میں 2 افراد ہلاک ہوئے ۔موسم کی شدت کے باعث پروازیں منسوخ، ٹرینیں معطل اور سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ کروڑوں افراد کو دفاتر سے گھر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔پولینڈ میں درجہ حرارت منفی 22 تک گرگیا جہاں پانچ اموات ہوئی ہیں، پولینڈ میں نومبر سے جاری سرد موسم کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے ۔