یمن کے القاعدہ سربراہ کی موت

عدن ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمنی فوج نے صوبہ لہج میں دھاوا کرتے ہوئے یمن میں القاعدہ کے امیر عمر قائد کو ہلاک کردیا ۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی فوجیوں اور دہشت گردی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا کیونکہ دہشت گردوں میں ہتھیار رڈالنے سے انکار کرتے ہوئے فوج پر فائرنگ شروع کردی ۔ فوج کی جوابی کارروائی میں یمن کا صوبہ لہج کے القاعدہ کے امیر عمر قائد ہلاک ہوگئے ۔ وزارت جہاز رانی کے معتمد نے اس علاقہ کا دورہ کیا ۔