یمن کی جیل میں قید 7پاکستانی ماہی گیر رہا

اسلام آباد، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی جیل میں ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت تک بند رہنے والے سات پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے اور وہ اپنے وطن لوٹ آئے ہیں۔بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ترجمان نجم عباسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان اور سندھ صوبوں کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے ماہی گیر 10 سال پہلے بین الاقوامی سمندری حدود کو پار کر گئے تھے جس کے بعد یمن کے حکام نے انہیں پکڑ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان ماہی گیروں کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں رکھا گیا تھا۔ریڈ کراس اور پاکستانی وزارت خارجہ کی اجتماعی کوششوں کے بعد ان ماہی گیروں کو رہائی مل سکی۔