یمن کی جنگ میں 10 ہزار شہری ہلاک اور زخمی

صنعاء ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام)  اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں کے رابطہ کار نے کہا کہ کم از کم 10 ہزار افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن کی جنگ میں یہ سانحہ پیش آیا ہے۔ جامی میک گولرک نے تازہ ترین اعداد و شمار اخباری نمائندوں کو دارالحکومت صنعاء میں آج حوالہ کی۔ ان سے اخباری نمائندوں نے شہریوں کی ہلاکت کی تعداد کے بارے میں سوال کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یمن کی جنگ میں بین الاقوامی سطح پر مسلمہ حکومت اور سعودی زیرقیادت مخلوط اتحاد حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج ملوث ہے۔ مقامی القاعدہ سے ملحق تنظیمیں اور دولت اسلامی گروپ نے انتشار کے عالم سے فائدہ اٹھاکر اپنے اثرورسوخ میں توسیع کی ہے۔ ایک دن قبل میک گولرک نے ایرپورٹ کی دوبارہ کشادگی پر زور دیا تھا تاکہ صنعاء میں تجارتی پروازوں کا احیا ء ہوسکے جو ستمبر 2014ء میںحوثیوں کے قبضہ کے بعد انحطاط پذیر ہوگئی تھیں۔ یمن میں منتخبہ صدر عبدالرب ملک میں بغاوت کے بعد سعودی عرب جلاوطن ہوگئے تھے اور حکومت سعودی عرب کی مدد سے یمن میں جلاوطن حکومت قائم کئے ہوئے تھے۔