یمن میں 16ویں صدی کی مسجد دھماکے سے اڑادی گئی

عدن۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شہر تعز میں سنی سخت گیر موقف رکھنے والے اسلام پسندوں نے 16 ویں صدی کی ایک تاریخی مسجد کو دھماکہ سے اڑادیا ۔ جہاں صوفی بزرگ شیخ عبدالہادی السودی کا مزاربھی موجود ہے ۔ مقامی شدت پسند گروپ کے سربراہ ابو العباس کی قیادت میں بندوق برداروں نے جمعہ کی شب اس مسجد کو نشانہ بنایا ۔ میڈیا کی اطلاعات میں اس کی توثیق کی گئی ہے ۔ یمن کے کمیشن برائے نادر مخطوطات و میوزیمس نے اس مسجد کو نشانہ بنانے کی مذمت کی جو تعز کی مشہور اور مقبول ترین علامت تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مسجد کا سفید گنبد یمن میں موجود بڑے گنبدوں میں ایک تھا اور اسے قدیم تعز کا خوبصورت ترین مقام تصور کیا جاتا تھا۔