یمن میں سوائن فلو سے 139 اموات

صنعاء ۔ 13فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شمالی صوبوں میں سوائن فلو
H1N1
سے گزشتہ برس کم ا ز کم 139لوگوں کی موت ہوگئی۔مقامی صحت انتظامیہ نے منگل کو بیان جاری کرکے بتایا کہ سوائن فلو کے سب سے زیادہ معاملے حوثی باغیوں کے قبضہ والے علاقو ں دارالحکومت صنعاء عمران اور اب صوبہ کے ہیں۔ ان علاقوں میں سوائن فلو سے 22لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کم از کم 107لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم کی طرف سے فی الحال اس پورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے ۔یمن میں 2015میں حوثی باغیوں کے ذریعہ صدر عبدالرحمان منصور ہادی کوجبراًً اقتدار سے ہٹادینے کے بعد خانہ جنگی شروع ہوگئی۔ چار برسوں سے خانہ جنگی جھیل رہے یمن میں سیاسی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور لاکھوں لوگ فاقہ کشی کی دہلیز پر ہیں۔ اس ملک میں ہیضہ سے 2,000 سے زائد لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 10 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہاکہ یمن دنیا کے بدترین انسانی بحران کے دور سے گزر رہا ہے ۔حوثی باغیوں کے ذریعہ ملک کے مغربی حصہ کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کرنے اور سعودی عرب حمایت یافتہ مسٹر ہادی کو ملک چھوڑ کرفرار ہونے پر مجبور کرنے کے بعد سعودی عرب کی قیادت و الے فوجی اتحاد نے یمن کی جنگ میں مداخلت کی تھی ۔ اس کے بعد سے یمن کی حالت خراب ہوتی گئی۔اقوام متحدہ نے گزشتہ مہینہ کہا تھا کہ یمن میں اب تک کم از کم 6,800 شہری مارے گئے ہیں اور تقریباً دس ہزار 700زخمی ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی غذائیت ، بیماری اور فاقہ کشی سے کئی ہزار لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ 2 کروڑ لوگ غذائی بحران جھیل رہے ہیں جن میں سے تقریباًً ایک کروڑ لوگ ایک وقت کے کھانے کی غیریقینی صورتحال میں رہ رہے ہیں۔