یمن میں دھماکہ ،دوہلاک

عدن ، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوب مغربی صوبہ تعزمیں اتوار کو مقامی انتظامیہ کی عمارت کے نزدیک ہوئے دھماکے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی افسر نے اس بات کی اطلا ع دی۔ سکیورٹی افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مقامی انتظامیہ کی عمارت کے نزدیک جمال اسٹریٹ میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ اس حملے میں دو شہریوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔جس میں مقامی نوجوان کارکن وسیم منصور بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے تعزکے نیشنل ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مقامی حکومت نے سکیورٹی فورسز کی طرف دھماکہ کی جگہ کو سیل کئے جانے اور دیگر دھماکہ خیز مواد کی تلاش کئے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن یمن کی حکومت کو یقین ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے تشدد پھیلانے والے عناصر کا ہاتھ ہے ۔