یمن میں جھڑپیں ، 38 باغی اور حکومت کے وفادار ہلاک

عدن ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت حامی فوجیوں اور ایران کی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیان جھڑپوں سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران یمن میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ تازہ ترین جھڑپیں جاریہ جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے کویت میں امن مذاکرات کے باوجود ہوئی ہیں۔ صوبہ شبوا اور صوبہ ماریب کے درمیان بیہان کے مقام پر جھڑپیں ہوئیں۔ سروا میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ دونوں واقعات میں کم از کم 23 باغی اور 15 فوجی ہلاک ہوگئے۔ بیہان صوبہ شبوا کا واحد بندرگاہ ہے جس پر ایران حامی باغیوں کا قبضہ ہے۔