یمن : میدی میں آپریشن کے دوران 20 باغی ہلاک

صنعا۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے صوبے حجہ میں باغی ملیشیاؤں کے 20 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حوثی اور معزول صالح کی مسلح ملیشیاؤں سے تعلق رکھنے والے یہ ارکان میدی شہر کے جنوب مغربی حصے میں مارے گئے جہاں یمنی فوج کی جانب سے عمارتوں اور مختلف ٹھکانوں کو کلیئر کرانے کا آپریشن جاری ہے۔یمنی فوج کے ایک عسکری کمانڈر نے بتایا کہ سرکاری فوج نے شہر کے مغربی علاقے میں باغیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ادھر عرب اتحادی طیاروں نے تعز کے مغرب میں دو ضلعوں مقبنہ اور موزع میں باغی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں اور کمک کو ایک مرتبہ پھر حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران خالد بن الولید کیمپ اور الہاملی کے علاقے میں حوثیوں کے بچے کھچے عناصر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔