یمن امن بات چیت میں برطانوی سفارتکار کی شمولیت

ریمبو ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی فارن سکریٹری جرمی منٹ جمعرات کو ہنے والی سویڈن میں یمن امن بات چیت میں حصہ لیں گے تاکہ چار سالہ خانہ جنگی کو ختم کیا جاسکے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد ہونے والی امن بات چیت جو سویڈن کے شہر ریمبو میں ہورہی ہے، اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ منٹ لڑائی میں شامل ہونے والے عالمی طاقتوں کے وفود کے علاوہ جنگجو ہوتی باغیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔