یلاریڈی میں دوسرے مرحلے کی رائے دہی کا پرامن اختتام

صبح ہی سے عوام کی قطاریں ، مالاپلی میں 97 فیصد پولنگ
یلاریڈی /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گرام پنچایتوں میں آٹھ پنچایتوں پر پہلے ہی بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔ باقی 23 پنچایتوں میں آج دوسرے مرحلہ کی رائے دہی میں عوام نے ووٹ ڈالے ۔ جس کا منڈل بھر میں فیصد 93.66 رہا ۔ یلاریڈی منڈل کے اڑوی لنگال پنچایت میں 89.76 فیصد رائے دہندوں نے اپنا ووٹ ڈالا اور اناساگر میں 94.51 فیصد بھکنور میں 95.91 فیصد برہمن پلی میں 95.75 فیصد داولکاپلی میں 97.70 فیصد حاجی پور تانڈا میں 95.70 فیصد ۔ کلیانی میں 90.89 فیصد کوکنڈا میں 94.18 فیصد ماچاپور میں 93.84 فیصد مالاپلی میں 97.40 فیصد ۔ متمال میں 97.27 فیصد میسن پلی میں 96.21 فیصد مولانا کھیڑ میں 95.92 فیصد ردرارم میں 94.91 فیصد سبدل پور میں 92.01 فیصد ساتولی میں 94.25 فیصد شیواپور میں 95.24 فیصد سومارپیٹ میں 93.04 فیصد سومیرگڈ تانڈا میں 95.81 فیصد تماریڈی میں 94.08 فیصد تماریڈی تانڈا میں 89.05 فیصد ویلوئلا میں 89.05 فیصد اور ویلوٹلاپلیٹ میں 92.40 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ اس طرح یلاریڈی منڈل کے 23 پنچایتوں میں دوسرے مرحلے کا الیکشن پرامن طریقہ سے اختتام کو پہونچا ۔ منڈل لنگم پیٹ میں یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر نلامڈگو سریندر نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ تاہم پولنگ سنٹروں پر صبح سے ہی عوام کی قطاریں رہیں ۔ مجموعی طور پر دوسرا مرحلہ پرامن طریقہ سے اختتام کو پہونچا۔